واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سمندر پار اور امریکا میں رہنے والے پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم آزاد جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں سمیت ملک بھر میں ٹرسٹ کی خدمات سے آگاہ ہیں۔
شہدائے وطن کیلئے یومِ یکجہتی شہداء کنونشن آج ہوگا
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ الشفاء ٹرسٹ عالمی معیار کے علاج کی سہولیات دیتا ہے۔ اس موقعے پر الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتالوں کے چیف آف میڈیکل سروس ڈاکٹر واجد علی خان اور صدر نارتھ امریکا طاہر ظفر بھی موجود تھے۔
گفتگو کے دوران سفیرِ پاکستان نے کہا کہ امریکا میں رہنے والے پاکستانی ایک متمول اور مخیّر طبقہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں قومی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ صدر الشفاء ٹرسٹ نے سردار مسعود خان کو ٹرسٹ کی خدمات پر بریفنگ دی۔
صدر الشفاء ٹرسٹ رحمت خان نے کہا کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک ٹرسٹ نے لاکھوں افراد کو علاج معالجہ فراہم کیا۔ 75فیصد مریضوں کا مفت علاج کر رہے ہیں۔ 20 فیصد سبسڈی جبکہ صرف 5 فیصد پرائیویٹ مریض ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








