تحریکِ انصاف کی کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت کی تیاریوں پر شدید تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریکِ انصاف کی کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت کی تیاریوں پر شدید تنقید
تحریکِ انصاف کی کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت کی تیاریوں پر شدید تنقید

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے سندھ حکومت کی تیاریوں پر شدید تنقید کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ایک ہسپتال کی تصاویر شیئر کیں جن میں کورونا وائرس کیلئے آئسولیشن وارڈ کی حالتِ زار دکھائی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا کورونا وائرس سے لڑنے کا جدید ترین آئسولیشن روم ہے۔ چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال میں یہ آئسولیشن روم بنایا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ خدانخواستہ جس انسان میں کورونا وائرس پائے جانے کا شبہ ہو، اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی نے کہا کہ میں یہ بات یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہائش گاہ میں کتوں کی رہائش اس سے ہزار گنا اچھی ہے۔

دُعا بھٹو نے کہا کہ میری اِس بات کے گواہ وہ تمام صحافی ہیں جن کی حالیہ دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہو۔ 

Related Posts