ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے قانونی ٹیم تشکیل دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

 الیکشن کمیشن کی طرف سے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق فیصلہ سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 4 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔

قانونی ٹیم میں انور منصور، بیرسٹر علی ظفر، شاہ خاور اور فیصل چودھری شامل ہیں۔ ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے، نا اہلی کیلئے ریفرنس لانے کا فیصلہ

قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے سابق وزیراعظم سے منظوری لے گی۔

Related Posts