کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پولیس اپنے طریقے سے کام کرتی ہے، میرے کہنے پر گرفتار نہیں کرتی، اگر الیکشن کمیشن کہتا تو ہم ہتھیار کی اجازت دیتے،عوام پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ٹی آئی کا مستقبل ملک بھر میں صفر دیکھ رہا ہوں۔
بدھ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے حلیم عادل کی جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حلیم عادل شیخ کو نہیں کہا تھا کہ وہ اسلحہ لیکر الیکشن کے حلقے میں گھومیں اگر ایسا کیا جائے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن الیکشن کروانے کے لیے ذمے دار ہے، سندھ کے عوام کی سپورٹ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے کیونکہ ہم نے ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ملک بھر میں صفر دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت خود اوپن بیلٹ نہیں چاہتی تھی، یقین ہے سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ سینیٹ کا ووٹ ممبران کی مرضی ہے جبکہ میں صرف اہل ممبران کو ووٹ دوں گا۔