لاہور: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہمیشہ سے ہی نفرت انگیز کارروائیوں میں ملوث رہاہے اورکلبھوشن یادیو اس کی زندہ مثال ہے،بھارت فیک نیوز پھیلا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں،ملکی سکیورٹی مقدم ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں،یہاں ڈرون حملے ہوتے رہے لیکن سابق حکمرانوں نے زبان بند رکھی،معیشت تباہ کر دی،عوام سمیت ہزاروں جوان شہید ہوئے،سائبر کرائم بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا،میرے نام سے فیک آئی ڈی بنا کر فراڈ کیا جارہا تھا اورمجھے اس بندے کو پکڑ تے پکڑتے وقت لگ گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں،ملکی سکیورٹی مقدم ہے،قانون کا مقصد پکڑ دھکڑ نہیں،قانون صرف جرائم کی روک تھام کے لیے بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب قانون ہوگا تو جرائم میں کمی ہوگی،فیک نیوز کی روک تھام ہونی چاہیے،جو قانون بننے ہوئے ہیں ان میں تبدیلی لا رہے،کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالیں،حساس اداروں عدلیہ کی فیملیوں کو نشانہ بنایا جائے یہ آزادی صحافت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پریس کلبوں میں ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو ز بنا رہے ہیں،ڈیجیٹل میڈیا کو بھی اشتہار ات دے رہے ہیں،آزاد ی صحافت کے خلاف نہیں۔