پی ٹی آئی رہنما کی افغانستان فرار کی کوشش، طور خم بارڈر سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما کی افغانستان فرار کی کوشش، طور خم بارڈر سے گرفتار
پی ٹی آئی رہنما کی افغانستان فرار کی کوشش، طور خم بارڈر سے گرفتار

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبد الباسط چوہدری کو افغانستان فرار کی کوشش کے دوران طور خم بارڈر سے گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما عبد الباسط چوہدری پاک افغان سرحدی گزرگاہ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کے بیٹے ہیں۔

ایف آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کے لئے سفری دستاویزات بنائی تھیں، جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم عبدالباسط چوہدری کوحراست میں لینے کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Posts