اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار مبینہ طور پر کراچی سے لاپتہ ہوگئے، جب کہ ان کی جماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عثمان ڈار کو نامعلوم افراد نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار ان کی تحویل میں نہیں ہیں۔
عثمان ڈار کی والدہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آیا جب انہوں نے اپنے بیٹے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی مطالبہ کیا کہ عثمان ڈار کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکیں۔
کراچی پولیس کے سینئر حکام نے منحرف رہنما کو حراست میں لینے کی تردید کی، جنہیں 9 مئی کے واقعات کے بعد متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:نگراں حکومت پالیسیز نہیں بناسکتی، کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بنے۔بلاول بھٹو زرداری
گزشتہ ماہ پی ٹی آئی رہنما کی رہائش گاہ، ان کی فیکٹری اور ان کے کاروبار کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ اہل خانہ نے ہراساں کیے جانے کی مذمت کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








