پی ٹی آئی کے رہنماء بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے رہنماء بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے
پی ٹی آئی کے رہنماء بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان ہماری ڈیڈ لائن ہے، ان لوگوں کا مقصد یہی ہے کہ اپنے کیسز ختم کرائیں، عمران خان نے پاکستان کے عوام کے مستقبل کے لئے بہترین فیصلے کئے۔

مراد سعید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا این آر او کے علاوہ کوئی مقصد نہیں، یہ نواز شریف کا راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں، مراد سعید نے کہا کہ ہم پر چور مسلط کئے گئے، معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر حد پار کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ان لوگوں کو بہت جلدی ہے گھر جانے کی، تو ہم اعلان کردیتے ہیں۔

دوسری جانب واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیے گئے، مقدمے میں تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،سابق وزیر اعظم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر 407 ہے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالا جانے والے راستے کو پولیس نے بند کردیا ہے، عمران خان چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

Related Posts