پنجاب کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی قیادت برہم، تحفظات کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

 پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب کابینہ میں توسیع پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے جب معاملے پر گفتگو ہوئی تو عمران خان خیال کاسترو کے وزیر بننے سے لاعلم نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پوچھتے تو اسمبلی نہ چھوڑنے کا کہتا، ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر

عمران خان نے نومنتخب وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھا آپ کو کسی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی دی جارہی ہے، آپ کے حلف اٹھانے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا مگر چلیں اب کوئی بات نہیں ہے۔

پی ٹی آئی اجلاس میں سینئر رہنما نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ میٹنگ میں نئے وزیر کے حلف اٹھانے پر قیادت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کی تحلیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Related Posts