وزیر آباد: وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے مقدمے کے مدعی انسپکٹر انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد پی ٹی آئی چیف عمران خان پر ہونے والے حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر بھی تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں:دنیا میں امیج جا رہا ہے کہ پاکستان ایک بنانا ریپبلکن ہے، عمران خان
مرحوم کے کزن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر شہزاد کو گھر میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی۔عمران خان پر حملے کے وقت عامر شہزاد ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد تعینات تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








