سانحہ 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کلیم اللہ خان
(فوٹو: جیو نیوز)

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن اسمبلی کلیم اللہ خان کو سانحہ 9 مئی سے متعلق کیس میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے، یہ کارروائی عدالتی حکم کے بعد سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان 9مئی کے مقدمے میں مرکزی ملزم کی حیثیت سے نامزد ہیں جنہیں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ پولیس حکام کا ماننا ہے کہ گرفتاری کا ٹاسک اسپیشل ٹیم کو دیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسپیشل ٹیم نے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کی گرفتاری کیلئے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا، جس کے بعد انہیں تفتیش کی غرض سے لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق کیس میں پنجاب میں حالیہ مہینے میں کی جانے والی یہ پہلی سیاسی گرفتاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سے باضابطہ اجازت بھی لی گئی تھی۔

Related Posts