زمان پارک آپریشن، پی ٹی آئی کی مریم نوازاوررانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پی ٹی آئی نے زمان پارک آپریشن کے خلاف مقدمے کی درخواست رہنما ن لیگ مریم نواز اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے نام پر درج کرانے کی درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، ہتھیار، آئی ای ڈیز برآمد

قبل ازیں زمان پارک میں کیے گئے آپریشن کے متعلق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا کردار قابلِ تشویش رہا، عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حماد اظہر کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوایا گیا۔

ریس کورس تھانے میں مقدمے کے اندراج کی درخواست عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے کیئر ٹیکر اویس احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں پولیس اور سی آئی اے حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن پر مختلف الزامات لگائے گئے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر موجودگی میں آپریشن کیا گیا۔ گھر کا دروازہ توڑا گیا۔ سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کے علاوہ عمران خان کی ہمشیرہ بھی گھر پر موجود تھیں۔

Related Posts