سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ حق میں آنے پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے، جشن منایا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں پشاور پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوئے اور پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے عدلیہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ فیصلہ حق میں آنے پر پریس کلب کے باہر سب نے انفرادی طور پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔
علاوہ ازیں لاہور، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں باہر نکل آئے اور خوشی کو سیلیریٹ کیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس وے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور شاہراہ کو بلاک کر کے ٹائر بھی جلائے۔
لیگی کارکنان نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








