منحرف ارکان اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،فوادچوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اب کیوں شیر نہیں بن رہے ہیں، فواد چوہدری
سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اب کیوں شیر نہیں بن رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دروازے ناراض اراکین قومی اسمبلی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھوکہ دینے والے ارکان کو عوام مسترد کر دیں گے۔

عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کے خواہشمندوں کو پہلے استعفیٰ دینا چاہیے اور پھر دوبارہ منتخب ہونا چاہیے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن جیتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ تلخیاں ختم کرکے آئین کو بچائیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد، کیا شوکاز نوٹس سے منحرف اراکین واپس آجائیں گے؟

دوسری جانب پی ٹی آئی نے 14 ناراض ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔جن اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض، ڈاکٹر محمد افضل خان، نواب شیر، رانا محمد قاسم نون، احمد حسین ، عبدالغفار وٹو اور نور عالم خان شامل ہیں۔

ارکان اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 دن کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں اور دوبارہ پارٹی صفوں میں شامل ہو جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts