سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

PTI's Faheem Khan and Ataullah arrested

اسلام آباد:سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ کواسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتارکرلیاگیا۔

 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کی موجودگی پرتحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا جس پرپولیس نے تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطاءاللہ نیازی سمیت 12افراد کو گرفتار کاجنہیں بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:تصادم کی سیاست

یاد رہے کہ سندھ ہاؤس پر حملے کی وجہ سے منحرف ارکان کی موجودگی کو قرار دیا گیا ، سندھ ہاؤس گزشتہ کئی روز سے خبروں کی زینت بنا ہوا تھا کیونکہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہاپوزیشن نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے سندھ ہاؤس میں رکھا ہوا ہے اور سندھ ہاؤس پر آپریشن کی اطلاعات بھی موصول ہورہی تھیں تاہم اس سے پہلے ہی تحریک انصاف کے منحرف ارکان منظر عام پر آئے اور اپنی مرضی سے حکومت کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts