پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیرمختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیرمختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں
پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیرمختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کرگئیں، معروف براڈ کاسٹرعلالت کے باعث اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں،کنول نصیر معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں۔

کنول نصیر نے 26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی اناؤسمنٹ کی تھی، کنول نصیر نے سترہ سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا، ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروین بھی کنول نصیر تھیں۔

انہوں نے ٹی وی سکرین پر پہلی بار ”میرا نام کنول نصیر ہے۔ آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آگیاہے‘ آپ کو مبارک ہو“بھی ادا کئے۔کنول نصیر کے انتقال پر مختلف سیاسی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts