اسلام آباد: رواں برس سرکاری اداروں کا سالانہ نقصان 905ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ مالی نقصانات کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق توانائی شعبے نے 304 ارب روپےکے نقصانات کیے، حکومت نے توانائی سمیت کئی اداروں کو 1021 ارب روپے کی مالی مدد فراہم کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں سمیت توانائی شعبے پر 759 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 10 سال میں پاکستان ریلوے، نیشنل ہائی وے کے نقصانات 5 ہزار 595 ارب سے تجاوز کر گئے، خسارے کی وجہ سے گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے تجاوز چکا ہے۔بعض سرکاری اداروں نے گزشتہ سال 703ارب تک کا منافع کمایا جس سے نیٹ نقصانات 202ارب ہوگئے۔
اپنی رپورٹ میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے اثاثوں کی بک ویلیو 35 ہزار 218 ارب روپے رہی، سرکاری اداروں کے ذمہ واجبات 20 فیصد اضافے سے 29 ہزار 721 ارب ریکارڈ کیے گئے۔سرکاری اداروں کے سالانہ نقصان میں اضافے کے باعث ملک کو ایک بار پھر مصائب کا سامنا ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








