عمران خان کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔62فیصد پاکستانیوں کی رائے

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔62فیصد پاکستانیوں کی رائے
عمران خان کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔62فیصد پاکستانیوں کی رائے

اسلام آباد: پاکستان کے 62 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد لائی گئی تو ناکام ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقی ادارے پلس کنسلٹنٹ نے سروے کے نتائج شائع کردئیے جس میں ملک کے 62فیصد شہریوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی جبکہ 38فیصد شہری مختلف رائے رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج طلب کرسکتا ہوں، شیخ رشید

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں سوال کیا گیا کہ کیا حکومت 5سال پورے کرنے میں کامیاب ہوجائے گی؟ اس پر 80فیصد عوام نے یقین ظاہر کیا کہ 5 سال پورے ہوجائیں گے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی ملک کے 2 بڑے مسائل ہیں۔

سروے کے مطابق پنجاب کے 66فیصد عوام پی ٹی آئی حکومت کے صحت کارڈ منصوبے سے مطمئن ہیں۔ 48فیصد شہریوں نے رائے دی کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ 49فیصد نے کہا کہ فائدہ ہوگا۔

ملک کے 47 فیصد شہریوں نے سروے کے دوران رائے دی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ 51فیصد عوام نے متضاد رائے دیتے ہوئے کہا کہ ریلیف ملے گا۔ 69فیصد کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکیج سے حالات بہتر نہیں ہونگے۔

 

Related Posts