تین ماہ کے بجٹ کی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

Plan to provide three marla plots for laborers in Punjab approved
The Express Tribune

لاہور :رواں مالی سال 24-2023 کے بقیہ تین ماہ کے صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔

اسمبلی آئندہ تین ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دو ہفتے پہلے ہی دے چکی ہے۔آج کے اجلاس میں صوبائی ایوان آئندہ تین ماہ (اپریل، مئی اور جون) کے بجٹ کی منظوری دے گا۔ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کہ جون 2023 میں مالی سال 2023-24 کا سالانہ بجٹ پاس کرنے کے لیے کوئی اسمبلی نہیں تھی۔

نگران پنجاب حکومت جس کی مدت میں آئینی حد سے زیادہ توسیع کی گئی تھی اسے صرف چار ماہ کے لیے بجٹ منظور کرنے کا مینڈیٹ حاصل تھا۔

پنجاب حکومت آج اسمبلی میں تین ماہ کیلئے بجٹ پیش کرے گی جس کے بعد جون میں آئندہ مالی سال کیلئے نیا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آنے والے ہر بجٹ میں لگنے والے ٹیکسز اور آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کی وجہ سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بجٹ سے ریلیف کی کوئی امید نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت تین ماہ کے بجٹ میں بھی ٹیکسز کے نام پر عوام کا خون نچوڑے گی اور اگر کوئی گنجائش بچ جائے گی تو وہ جون میں آنے والے بجٹ میں نکالی جائیگی۔

Related Posts