پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا، فیصلہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

 پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ رکن اسمبلی اویس لغاری پیش کریں گے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اویس لغاری کو حکم جاری کر دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ اویس لغاری بحیثیت وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، انہیں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تقریر پہنچا دی گئی ہے۔

 

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ عوام دوست ہوگا، صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا، بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جارہا ہے، عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی، لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts