وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل! تاریخ سامنے آ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس کے بعد اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کارڈ کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 18 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے جو سابق وفاقی وزیر شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے۔

تاہم اس معاملے پر اب تک شریف خاندان یا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے وائرل ہونے والے کارڈ کی صداقت کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی نجی زندگی سے متعلق خبریں ماضی میں بھی عوامی توجہ کا مرکز بنتی رہی ہیں تاہم موجودہ معاملے پر حتمی صورتِ حال شریف خاندان کے باضابطہ مؤقف کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

Related Posts