وزیراعلی پنجاب کا رکشہ میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کو فوری گرفتار کرنیکا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab Chief Minister orders immediate arrest of harassers of women in rickshaws

لاہور :وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہورمیں خواتین سے ہراسانی کے2مزید واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رکشہ میں بیٹھی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:چنگچی رکشے میں جاتی ہوئی خاتون سے بد تمیزی کی ویڈیو وائرل

وزیر اعلی پنجاب نے گلشن اقبال پارک میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کی گرفتاری کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔

لاہورسمیت پنجاب میں جہاں ایسے واقعات ہوئے ملزمان کوفوری پکڑاجائے،اجتماع اور فیملی پوائنٹس پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

ادھر جشن آزادی کے روز لاہور میں چنگ چی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا۔

اس دوران 10سے 12لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے،مقدمے کے متن کے مطابق سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا۔ لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔

Related Posts