لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو بگاڑنے کی کوشش کی، اپوزیشن کے آگ پر تیل چھڑکنے کے عزائم ناکام رہے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کے دل رسول کریمؐ کی محبت سے منور ہیں، بعض اپوزیشن جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکائی، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو بگاڑنے کی کوشش کی، اپوزیشن کے آگ پر تیل چھڑکنے کے عزائم ناکام رہے، نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا۔
عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد، اتفاق کا تقاضا کررہی ہے، وطن کی مٹی کا قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے، حکومت کالعدم تحریک لبیک کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہی ہے اور جلد یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بعدفرانس کے سفیر کی ملک بدری کا بل آج اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پورے ملک سمیت خاص طور پر لاہور میں مسجد رحمت اللہ العالمین سے دھرنا ختم کرے گی، مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا ۔