وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کورونا میں مبتلا،گھر میں قرنطینہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کورونا میں مبتلا،گھرمیں قرنطینہ کرلیا
وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کورونا میں مبتلا،گھرمیں قرنطینہ کرلیا

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کی گرفت میں آگئے۔ ڈاکٹرز کی ہدایات پر وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مراد راس نے دو روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جتنے لوگ رابطے میں رہے، سب سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست ہے، موذی وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام لازمی احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائینگے، مریم نواز

Related Posts