ٹریفک قوانین کی کونسی ایک ہی خلاف ورزی پر 50 ہزار کے قریب گاڑیوں کو جرمانے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh High Court rejects petition for immediate stay against e-challan
ONLINE

لاہور : پنجاب میں دھوئیں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کے تحت اس ماہ اب تک تقریباً 48400 گاڑیوں کو جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اس مہم کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 10 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے جبکہ 16 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے گئے جو بار بار خلاف ورزی میں ملوث تھیں۔

اب تک 9کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے جاری کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 85 فیصد زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں 7گاڑیوں کے خلاف سنگین ماحولیاتی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

مہم کے دوران اہلکاروں نے 7700 سے زائد گاڑیوں کو روکا اور 2100 سے زائد ٹرالیوں کو بھی جرمانہ کیا گیا جو مٹی اور ریت کے ساتھ سڑکوں کو آلودہ کر رہی تھیں۔

افسران نے مزید کہا کہ جو بھی گاڑی بھاری دھواں خارج کرے گی اسے 2000 روپے کا جرمانہ اور اضافی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Posts