ملک میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز میں بڑا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے اور ریسکیو کرنے کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کرلیا۔
یہ اپنی نوعیت کی ملک کی پہلی ایمرجنسی ایئرلفٹ ڈرون سروس قرار دی جارہی ہے۔ یہ ڈرون دو سو کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کیلئے اہم سنگ میل عبور
حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا pic.twitter.com/eIsDjciVnL— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) September 10, 2025
سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے بھی متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا جاسکے گا۔
سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس لاہور میں کامیابی سے مکمل کرلی گئیں جس کے بعد سیکرٹری داخلہ نے اسے جنوبی پنجاب کے لیے ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے ریسکیو آپریشنز میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور متاثرین تک بروقت مدد پہنچانا ممکن ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








