گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے گورنر ہاؤس کے اسٹاف اور ملازمین سے فردا فردا ملاقات کی۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ایک مضبوط اور خود دار پاکستان کے لئے جدوجہد میں گذشتہ 26 سال سے شامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:وزارتِ بحری امور کی کامیابیوں کی فہرست طویل ہے۔علی زیدی کا الوداعی پیغام

مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ میری ذمہ داریاں سنبھالنے کے پہلے روز وزیراعظم پاکستان آج گورنر ہاؤس تشریف لا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حلف برداری کی پر وقار تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی جس میں نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے ان سے گورنر پنجاب کا حلف لیا تھا۔

یاد رہے کہ چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نئے گورنر کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

Related Posts