پنجاب حکومت کا سستا بیف اور مٹن فراہم کرنے کا منصوبہ، ایکسپورٹ پر پابندی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab govt to provide beef and mutton at low prices
FILE PHOTO

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کو کم قیمت پر بیف اور مٹن فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام صوبے میں گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پیداوار نے فیصلہ کیا ہے کہ عارضی طور پر مٹن، بیف، انڈوں اور چکن کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے گی۔

اس فیصلے کی بنیادی وجہ حالیہ سیلاب کے باعث زرعی و لائیوسٹاک شعبے کو پہنچنے والا نقصان اور مارکیٹ میں گوشت کی غیر معمولی مہنگائی ہے جس کے اثرات چکن کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کسی بھی شہر میں گوشت سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں ہو رہا۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں مٹن کی فی کلو قیمت 2500 سے 3000 روپے کے درمیان ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق بیف کی قیمت 800 روپے فی کلو اور مٹن کی قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ برآمدات پر پابندی کے بعد مقامی مارکیٹ میں مٹن، بیف اور چکن کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

پنجاب حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں گوشت کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو سستا مٹن اور بیف دستیاب ہو اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

Related Posts