پنجاب نے 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی۔صوبائی وزیر علیم خان

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب نے 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی۔صوبائی وزیر علیم خان
پنجاب نے 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی۔صوبائی وزیر علیم خان

صوبہ پنجاب کے وزیرِ خوراک و تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے نے 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ محکمۂ خوراک نے اب تک پنجاب کیلئے 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی ہے جو گزشتہ 3 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

وزیرِ خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ خوراک کے افسران اس عمل پر داد کے مستحق ہیں۔ ہم اِن شاء اللہ پنجاب کی تاریخ میں گندم کی خریداری کا سب سے زیادہ ہدف حاصل کریں گے۔ 

Related Posts