لاہور: پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق میٹرک کے امتحانات 25 مئی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مورجہ 3 جولائی سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیاہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








