خواجہ سعد اور سلمان کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Housing Scandal: AC to hear Khawaja brothers’s case today

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرکے 24 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس میں خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران کیخلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند

عدالت نے جیل حکام سے پوچھا کہ خواجہ سعد رفیق  کہاں  ہیں ،جس پر جیل حکام نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے سیشن میں مصروف ہیں۔

احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ کہاں ہیں ان کا بیان قلمبند کرنا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہ بیمار ہیں ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔

احتساب عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

Related Posts