قمبر شہداد کوٹ: با اثر افراد کی جانب سے غریب عورت کی تذلیل‘ پولیس کا ایکشن

تازہ ترین

تازہ ترین

قمبر شہداد کوٹ: با اثر افراد کی جانب سے غریب عورت کی تذلیل‘ پولیس کا ایکشن
قمبر شہداد کوٹ: با اثر افراد کی جانب سے غریب عورت کی تذلیل‘ پولیس کا ایکشن

قمبر شہداد کوٹ:سندھ کے ضلع قمبرشہداد کوٹ کے علاقے ڈرگھ تھانے کی حدود میں بچے کبوتر بازی کررہے تھے کہ ان میں تکرار ہوگئی۔

علاقے کے ایک بااثر فرد کے بیٹے سے تکرار پر با اثر افراد نے ایک غریب عورت کمالاں تنیو بیوی منظور تنیو کے گھر میں داخل ہوگئے‘ غریب خاتون کے کپڑے پھاڑ کر چہرے پر کالک مل دی اور گھر کو بھی آگ لگادی۔

ایس ایس پی قمبر کے مطابق مقامی پولیس نے با اثر افراد کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بااثر وڈیرا فضل محمد تنیو کو گرفتار کر لیا ہے۔

Related Posts