عمران خان کی گرفتاری مکافات عمل ہے، قاری محمد عثمان

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ریلیوں، عوامی اورسرکاری املاک، حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور ریاستی اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم کی  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک دشمنی پر اتر آئی ہے۔ ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ عمران خان کی گرفتاری مکافات عمل ہے۔ 

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے۔ عمران خان کے حواری اور تحریک انصاف ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔ قانون کی بالادستی قائم رہنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

کل ملک بھرپرائیویٹ اسکول بندرہیں گے

قاری محمد عثمان نے کہا کہ 2019 میں جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں ملک کے کونے کونے سے لاکھوں افراد شریک تھے جبکہ پورے ملک میں ایک پتا بھی نہیں گرایا گیا تھا، امن و امان قائم کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ خواتین کو وہی عزت و احترام دیا گیا جو اسلام میں عورت کا مقام واحترام ہے۔

Related Posts