قطری رفاہی ادارہ سیلاب متاثرین میں ایک لاکھ ڈالر کی امداد تقسیم کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

 قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر قطر) نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے ساتھ مل کر انسانی صورتحال سے باخبر رہنے اور بروقت تازہ ترین معلومات سے باخبر رہنے کے لیے قطری ہلال احمر نے اپنا ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر کو فعال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب نے سبزیوں کی فصلیں تباہ کردیں، دگنی قیمت پر فروخت جاری

قطر ہلال احمرسوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے ایک لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے، ان پر بیتنے والی تباہی کے ہولناک اثرات کو کم کر کے ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

قطر ہلال احمر سوسائٹی کے ہنگامی انسانی امداد کے منصوبے میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہوں کے لیے خیمے، حفظان صحت کی کٹس اور ایک ہزار کمبل فراہم کرنا شامل ہے۔

Related Posts