کوالکوم کمپنی نے 2020ء کے اسمارٹ فون کے لیے نئی چپ پیش کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

بیجنگ:کوالکوم نے 2020ء کے اسمارٹ فون کے لیے نئی چپ پیش کردی، میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکروچپ کوالکوم کمپنی کی نئی اختراع ہے جو دنیا بھر کے اسمارٹ فون کے لیے پروسیسر بنانے والی ایک بڑی کمپنی ہے۔

توقع ہے کہ اگلے سال اکثر اسمارٹ فون میں یہی چپ استعمال ہوگی جسے اسنیپ ڈریگن 865 کا نام دیا گیا ہے اور یہ اپنی سابقہ چپ کے مقابلے میں 25 فیصد تیز رفتار ہے۔

اس چپ کی بدولت فائیو جی اسمارٹ فون کا خواب پورا ہوگا، اسمارٹ فون کے کیمرے مزید بہتر ہوں گے اور ایچ ڈی آر سمیت ڈولبی وڑن جیسی نئی ڈسپلے ٹیکنالوجی پروان چڑھیں گی۔ گزشتہ کئی برس سے کوالکوم کی اسنیپ ڈریگن چپس اسمارٹ فون کی دنیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوبر گاڑیوں میں دو سال کے اندر جنسی ہراسانی کے چھ ہزار واقعات رپورٹ

اس سال ہم نے گوگل پکسل فور ایکس ایل سے لے کر سام سنگ گیلکسی نوٹ ٹین میں بھی اسنیپ ڈریگن 855 سیریس کی مائیکروچپس دیکھی ہیں)اب نئی 865 چپ گزشتہ چپ کے مقابلے میں نہ صرف 25 فیصد تیز رفتار ہے بلکہ فائیو جی میں اس کی اسپیڈ 7.5 جی پی بی ایس ہے۔

اس میں اسپیکٹرا 480 امیج سینسر بھی موجود ہے جو ہر سیکنڈ میں دو گیگا پکسل فوٹو یا ویڈیو پروسیس کرتا ہے۔اس چپ کی بدولت 720 پکسل ویڈیو کو 960 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے بھی دیکھنا ممکن ہوگا اور سب سے بڑھ کر صارفین ڈولبی وڑن کے مزے بھی اپنے اسمارٹ فون پر لے سکیں گے تاہم یاد رہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی 2021ء کے اوائل میں ہی دستیاب ہوسکے گی۔

Related Posts