ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، ونڈسر کیسل میں سپرد خاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، ونڈسر کیسل میں سپرد خاک
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، ونڈسر کیسل میں سپرد خاک

لندن:ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شایان شان طریقے سے ادا کردی گئیں، ملکہ کو ونڈسر کیسل میں شوہر فلپ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات مکمل ہوگئیں، ملکہ الزبتھ دوم کی آخری ر سومات کی سروس سہ پہر 3 بجے شروع ہوئی۔پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 02:30 بجے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر گیا۔

شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات اختتام پذیر ہوگئیں، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنماء ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شروع، مہمانوں کی آمد بھی جاری

ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ کی گئی، سینٹ جارج چیپل میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Related Posts