امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امداد منجمد کیے جانے کے بعد دبئی میں امریکی حکومت کے گودام میں موجود 496 میٹرک ٹن خوراک زائد المیعاد ہو کر تلف کی جا رہی ہے۔ ان بسکٹوں کی مالیت 7 لاکھ 93 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق خوراک کا یہ ذخیرہ یو ایس ایڈ نے سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بطور احتیاط خریدا تھا۔
جون میں ایک معاہدے کے تحت 622 میٹرک ٹن بسکٹ بچا لیے گئے لیکن بقیہ کو اب یا تو زمین میں دفن کیا جائے گا یا جلایا جائے گا جس پر مزید 1 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔
یہ صورتحال ٹرمپ حکومت کی امدادی کٹوتیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی جس کے باعث ہزاروں ملازمین فارغ اور دنیا بھر میں امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں 319 ملین افراد شدید غذائی بحران کا شکار ہیں، جن میں غزہ اور سوڈان سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








