کوئٹہ مستونگ روڈ پر زور دار دھماکا، 52 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکہ ہسپتال کے نزدیک ہوا۔ 
کوئٹہ مستونگ روڈ پر زور دار دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

مستونگ: کوئٹہ میں مستونگ کوڑا خان روڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق، جبکہ  متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے بعد شہر کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، مستونگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سپہ سالار کی غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مستونگ دھماکے میں ڈی ایس پی سٹی نواز گشکوری بھی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے بھی دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، مستونگ میں دھماکا بڑی نوعیت کا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔

Related Posts