پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 18 ویں میچ میں راولپنڈیز کی ٹیم 183 رنزرنز کا تعاقب کرتے ہوئے 18 ویں اوور میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈیز کی جانب سے سعد مسعود 31 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 30، یاسر خان 22، عبداللہ فضل 20، عثمان خواجہ 7، مبصر خان 6، سیم بلنگز 1، کپتان محمد رضوان، آصف آفریدی اور محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








