پی ایس ایل 6 :گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو جیت کے لیے 179رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 6 :گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو جیت کے لیے 179رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 6 :گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو جیت کے لیے 179رنز کا ہدف دے دیا

کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کے لئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز کرس گیل نے شاندار اسٹورکس کھیلتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔ قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ کوئٹہ کو افتتاحی میچ میں کراچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: لاہورقلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Related Posts