کوئٹہ پولیس نے اعظم سواتی کی جان کو خطرے میں ڈال دیا، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ پولیس نے اعظم سواتی کی جان کو خطرے میں ڈال دیا، عمران خان
کوئٹہ پولیس نے اعظم سواتی کی جان کو خطرے میں ڈال دیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کو اسپتال سے ڈسچارج کر اکے ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹوئٹر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اعظم سواتی کو سینے میں شدید درد اور سانس لینے میں دشواری کے بعد صبح سویرے پمز منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار تھا، کوئٹہ پولیس نے انہیں ڈسچارج کر ادیا اور ان کی جان کو خطرے میں ڈال کر لے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جب ایف آئی اے نے قرار دیا تھا کہ مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں۔ تاہم آج صبح ان کے بیٹے نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ ان کے والد کو بلوچستان پولیس نے حراست میں لے کر کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں لے کر کوئٹہ منتقل کر دیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔”

Related Posts