سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ اکتوبر میں ریلیز ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ اکتوبر میں ریلیز ہوگی
سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ اکتوبر میں ریلیز ہوگی

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ڈبل ایکس ایل 14 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

سترم کرمانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مزاح پر مبنی ہے، فلم کے ریلیز ہونے کی خبر دونوں اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ۔

فلم کی کہانی دو ڈبل ایکس ایل خواتین کی زندگی پر مبنی ہے ، جس میں سوناکشی سنہا اور ہما قریشی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس سال کے شروع میں ایک انٹرویو میں ہما قریشی نے فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک تفریحی فلم ہے، فلم کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ہمشیہ سماجی تبدیلی اس وقت ہوتی ہے جب اس قسم کی تفریحی اور گھریلو فلمیں بنائی جائیں۔

Related Posts