رابی پیرزادہ اپنی بنائی ہوئی تصویر خراب کرنے پر کورئیر سروس سے ناراض ہو گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

رابی پیرزادہ اپنی بنائی ہوئی تصویر خراب کرنے پر کورئیر سروس سے ناراض ہو گئیں
رابی پیرزادہ اپنی بنائی ہوئی تصویر خراب کرنے پر کورئیر سروس سے ناراض ہو گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی بنائی ہوئی تصویر کورئیر سروس اہلکاروں نے خراب کردی جس پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے بے حد مایوسی ہوئی ہے، اگر کورئیر سروس والوں کا یہی کام ہے تو میں آئندہ آپ کے ذریعے اپنا کورئیر ارسال نہیں کروں گی۔

پیغام میں سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے یہ اسکیچ بے حد محنت کے ساتھ بنایا تھا اور آپ نے پوسٹ کرنے کیلئے اچھی خاصی فیس بھی لی تھی، اس کے باوجود آپ نے میری تصویر کو خراب کردیا۔ اب ہم کیا کرسکتے ہیں کیونکہ یہ آرٹ ہے جو دوبارہ نہیں بن سکتا۔ 

یاد رہے کہ  اِس سے قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہو گئے، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہونے پر رابی پیرزادہ نجی بینک سے ناراض ہو گئی تھیں۔

 ٹوئٹرپر 28 اگست 2020ء  اپنے پیغام میں سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان میں نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی۔ آج مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ میرا بیلنس صفر ہے۔

مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہوگیا

Related Posts