رابی پیر زادہ نے قرآن کے 24 پاروں کی کتابت مکمل کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو فیس بک

فلم و میوزک انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی معروف ادا کارہ و گلو کارہ رابی پیر زادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کے 24 پاروں کی کتابت (کیلی گرافی) مکمل کرلی۔

چند سال پہلے شوبز کی چکا چوند دنیا چھوڑ کر مذہبی اور دینی زندگی گزارنے والی رابی پیر زادہ نے 2021 میں دینی جذبے سے قرآن پاک کے متن (ٹیکسٹ) کی کتابت اور کیلی گرافی شروع کر دی تھی۔

رابی پیر زادہ قرآن کریم کی کتابت کے ساتھ حمد و نعت بھی پڑھتی ہیں اور درس قرآن بھی دیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پیٹنگ بھی کرتی ہیں۔

شوبز کی دنیا چھوڑنے کے بعد رابی پیر زادہ نے اپنا طرز زندگی اور پیشہ تک تبدیل کر دیا ہے۔ وہ پینٹنگ کے ساتھ اپنا ایک برینڈ بھی چلاتی ہیں۔

رابی پیر زادہ مذہی اور کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ چیریٹی بھی کرتی ہیں اور بے سہارا خواتین اور بچوں کیلئے ایک ادارہ بھی چلاتی ہیں۔

رابی پیر زادہ کے سوشل میڈیا پیجز پر ان کی سرگرمیوں کے متعلق پوسٹس شیئر کی جاتی رہتی ہیں، ایک تازہ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رابی نے قرآن پاک کی کتابت کا کام 24 پاروں کی تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔

اب صرف چھ پارے رہ گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے رمضان اور رواں سال کے آخر تک رابی قرآن پاک کے باقی چھ پاروں کی کتابت بھی مکمل کرلیں گی۔

Related Posts