کراچی : پاکستان کی سابق معروف اداکارہ وگلوکارہ رابی پیر زادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد نت نئی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا، سابقہ اداکارہ کی رکشہ چلاتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
دو سال پہلے شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی رابی پیر زادہ ان دنوں مصوری اور مختلف مذہبی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ان دنوں انکی رکشہ چلانے کی ایک ویڈیو مقبول ہورہی ہے جس لوگوں نے بیحد سراہا ہے۔
رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑک پر رکشہ چلارہی ہیں، رابی پیرزادہ کو یوں سڑک پر رکشہ چلاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔
سابقہ گلوکارہ کے مطابق یہ رکشہ اُن کے فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی خوشی کو اظہار کرنے کے لیے سڑک پر رکشہ چلا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری، اے ٹی ایم کارڈ کا بیلنس صفر ہوگیا
رابی پیرزادہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ، کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے، اللّہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کی۔‘
الحمداللہ ہماری فائونڈیشن کا پہلا رکشہ۔ کبھی اپنی مرسیڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئ جتنی اسکی ہے، اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کی،
Rabi Pirzada Foundation
00923185320825
00923008855559
Download background kalam fromhttps://t.co/uLNKXLWzxh pic.twitter.com/cnLVDK9oJP— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 4, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








