رابی پیر زادہ طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منقتل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پرو پاکستانی

شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلامی طرز زندگی گزارنے والی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کی طبیعت خراب ہونے پر ان کو لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس بات کی اطلاع رابی پیر زادہ کے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی گئی ہے۔ پوسٹ میں تصویر کے ساتھ کیپشن دیا گیا ہے کہ رابی پیر زادہ کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج قرآن کلاس نہیں ہوگی، ساتھ ہی مداحوں سے سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کیجئے۔

انسٹا گرام پر رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ سے شئیر کی جانے والی پوسٹ رابی پیززادہ کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ رابی پیر زادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری اور ماڈلنگ کر چکی ہیں۔ رابی پیر زادہ نے شوبز انڈسٹری میں مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔ جس کے بعد وہ فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ قرآن کلاسز بھی دیتی ہیں اور اس کے علاوہ خطاطی اور پینٹنگ کے ساتھ بھی وقت گزارتی ہیں۔

Related Posts