کراچی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں چاند نظر نہیں آیا ،یکم ربیع الثانی 1443ہجری 7نومبر2021اتوار کو ہو گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ پورے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا۔
ملک بھر میں یکم ربیع الثانی 1443 کا چاند نظر نہیں آیا اور اب یکم ربیع الثانی 1443 7 نومبر2021 بروز اتوار کو ہو گی۔
ذیلی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ہوئے۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔