راحت فتح علی خان بھارتی موسیقار کی وفات پر افسردہ، ویڈیو پیغام جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

راحت فتح علی خان بھارتی موسیقار کی وفات پر افسردہ، ویڈیو پیغام جاری کردیا
راحت فتح علی خان بھارتی موسیقار کی وفات پر افسردہ، ویڈیو پیغام جاری کردیا

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی موسیقاروں کی جوڑی ساجد واجد کے ٹوٹنے اور میوزک کمپوزر واجد خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ آج میں بے حد افسردہ ہوں کیونکہ آج میں نے اپنا بھائی کھو دیا ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ واجد بھائی میرے لیے ایک دوست یا ایک موسیقار سے بڑھ کر تھے۔ دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی موسیقار واجد خان گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے جس کے باعث بالی ووڈ فلم انڈسٹری سوگوار ہو گئی۔

ساجد واجد کے نام سے بھارت کو متعدد ہٹ گانے دینے والے بھارتی موسیقار واجد خان کی وفات کے بعد دونوں بھائیوں کی جوڑی بھی ٹوٹ گئی جبکہ واجد خان کی عمر 42 برس تھی۔

مزید پڑھیں بھارتی موسیقار واجد خان ممبئی میں انتقال کر گئے

Related Posts