کراچی : ساڑھے تین سالہ دورِحکومت میں سابقہ حکومت اپنے مرکزی نعرے ریاست مدینہ کے مطابق رحمۃ للعالمین ﷺ اتھارٹی کا ایکٹ نہ بنا سکی ، سست روی کی وجہ سے رحمۃ اللعالمین اتھارٹی جیسے شاہکار منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے اتھارٹی کا آرڈیننس جون کے دوسرے ہفتے میں ختم ہو جائے گا ۔
نصاب میں سیرت النبی ﷺ کی شمولیت ، نئی نوجوان نسل کی تربیت کے رہنما اصول ، اسلامو فوبیاکا مقابلہ،میڈیا میں بچوں کی تربیت کے لیے اصلاحی مثبت پروگرام پیش کرنے کے علاوہ بے شمار اہم عنوانات کے لیے قائم کی گئی رحمۃ للعالمین ﷺ اتھارٹی کو گزشتہ حکومت بڑے دعووں کے باجود ایکٹ میں منتقل نہ کر سکی۔
وزیر اعظم اور کابینہ منظوری کے بغیر حبیب الرحمٰن گیلانی چیئرمین متروکہ املاک بورڈ مقرر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








