لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

Rahul Gandhi lashes out at Modi over Ladakh incident

ممبئی :بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنماء  راہول گاندھی نے لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم نریندر مودی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مشرقی لداخ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان شدید تصادم پر وزیراعظم نریندر مودی کیوں خاموش ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹرپیغام میں پوچھاکہ وزیر اعظم کیوں چھپ رہے ہیں؟ کافی ہوچکا ہے۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دراصل کیا ہوا ہے۔

چین ہمارے فوجیوں کو کس طرح مار ڈالنے کی ہمت کرسکتا ہے؟ وہ ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے کی ہمت کیسے کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ کی تصدیق کی ہے اور گزشتہ روز ہونیوالے اس واقعہ میں ایک کرنل سمیت 20 کے قریب بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:لداخ میں سرحد پار کرنیکی کوشش پر چینی فوج نے کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ماردیئے

بھارت کی جانب سے لداخ میں پیش قدمی کی وجہ سے گزشتہ ماہ بھی چینی فوجیوں نے سرحد پر بھارتی فوجیوں کی بھرپور پٹائی کی تھی تاہم پیر کی شب بھارتی فوجیوں کی پیش قدمی کو ناکام بناتے ہوئے چینی فوجیوں  نے 20 کے قریب بھارتی فوجی مار دیئے تھے۔

Related Posts